رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

پاک ایران سرحد کی عارضی بندش پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، شاہد رند کا بیان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد کی عارضی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اس لیے عوام کو حقائق سے آگاہ رہنا چاہیے۔

ان کے مطابق سرحد کی عارضی بندش کا بنیادی مقصد دونوں اطراف سکیورٹی خدشات کا ازالہ، اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحدی امور کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک مربوط نظام وضع کرنا ہے۔

دونوں جانب کے حکام کے درمیان پیش رفت

اپنے ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سرحدی انتظامات بہتر بنانے اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام کے درمیان مثبت پیش رفت جاری ہے۔ انتظامی معاملات درست خطوط پر استوار کرنے اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاک ایران بارڈر جلد کھلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی نظام کو مؤثر اور مربوط بنانے سے نہ صرف اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھی پیش رفت ہوگی۔

اس کے ساتھ قانونی تجارت سے وابستہ تاجروں کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

شاہد رند نے کہا کہ سرحدی امور سے متعلق انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کا مقصد تجارت میں غیر ضروری مشکلات پیدا کرنا نہیں بلکہ سرحدی نظام کو منظم، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔

انہوں نے عوام اور متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے مستند معلومات پر اعتماد کریں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری مثبت پیش رفت کے نتیجے میں سرحدی معاملات میں بہتری آئے گی، اسمگلنگ اور بدامنی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور تاجروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔