رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

قلات: غربت کے عالمی دن پر پولیس لائن ہائی سکول میں تقریب، غربت کے خاتمے پر زور

قلات: غربت کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے ہیڈماسٹر ہائی سکول پولیس لائن عبدالسلام اقبال عزیز اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ایک خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

مقررین کے مطابق غربت کے خلاف جدوجہد صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ہنر مندی کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔ مستحق اور کم آمدنی والے افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود، مستحق افراد کی معاونت اور سرکاری فلاحی اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مستحق افراد کی مدد، ضرورت مند خاندانوں کی معاونت اور معاشرے میں مساوات و ہمدردی کے فروغ سے غربت کے خاتمے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

موضوعات: