رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

سی ایم آئی ٹی چیئرمین اور پانچ سیکرٹریز کا سوئی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ

سی ایم آئی ٹی چیئرمین اور پانچ سیکرٹریز کا سوئی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کے معیار کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوئی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سوئی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، تعمیراتی کاموں کے معیار کا جائزہ لینے اور منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کرنے کے لیے پانچ سیکرٹریز اور چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی) نے سوئی کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کا مقصد وزیراعلیٰ بلوچستان کے گزشتہ ہفتے سوئی کے دورے کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا، جاری تعمیراتی کاموں کے معیار کو جانچنا اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔

دورے میں سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) شاہ زیب کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت شہک بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

معائنہ اور عزم

دورے کے دوران متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل اور کام کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر توجہ دی گئی کہ ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوں اور عوامی وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوامی فنڈز سے شروع کیے گئے منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں، تعمیراتی کاموں میں معیار برقرار رہے اور منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا بھی اہمیت کا حامل ہے تاکہ ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عوامی فنڈز کے استعمال میں غفلت، ناقص تعمیراتی کام اور معیار پر سمجھوتے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے پیسے کا ایک ایک روپیہ ان کی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی پائیدار ترقی پر خرچ ہونا چاہیے۔ ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سرکاری وسائل شفاف انداز میں استعمال ہوں اور منصوبے اپنے مقررہ مقاصد کے مطابق عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر خصوصی توجہ اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری، عوامی ضروریات کی تکمیل اور پائیدار ترقی کے لیے جاری اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جائے، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

سوئی: سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری پی ایچ ای شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔
سوئی: سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری پی ایچ ای شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔
سوئی: سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری پی ایچ ای شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی ودیگر کا گروپ فوٹو۔
سوئی: سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری پی ایچ ای شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی ودیگر کا گروپ فوٹو۔
سوئی: سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری پی ایچ ای شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔
سوئی: سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین سی ایم آئی ٹی بشیر احمد بنگلزئی، سیکرٹری پی ایچ ای شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری کالجز ہاشم غلزئی و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان