سیوی: میونسپل کمیٹی وارڈ 20 اور یونین کونسل 06 کے کامیاب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

سیوی: میونسپل کمیٹی سیوی کے وارڈ نمبر 20 اور یونین کونسل نمبر 06 کے وارڈ نمبر 02 کے کامیاب امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر آفس سیوی میں منعقد ہوئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر سیوی و ریٹرننگ آفیسر میر بہادر خان بنگلزئی نے حلف لیا۔
وارڈ نمبر 20 میونسپل کمیٹی سیوی کے کامیاب امیدوار غلام فرید ولد فقیر محمد اور یونین کونسل نمبر 06 کے وارڈ نمبر 02 خجک کے کامیاب امیدوار بختیار خان ولد احمد خان نے حلف اٹھایا۔
تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، نمائندہ الیکشن کمیشن سید صادق شاہ اور دیگر علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کامیاب نمائندوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:سیوی











