سوراب کے سرکاری اسکولوں میں یوم دفاع کی تقریبات، ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے انعامات تقسیم کیے

سوراب: یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سوراب میں پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔
گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ تھے جبکہ ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے میجر بدر اور ضلع کی تمام ڈی ڈی ای اوز (فیمیل) اعزازی مہمان تھیں۔ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی مہمان خصوصی اور تمام ڈی ڈی ای اوز (میل) اعزازی مہمان تھے۔
طلبہ و طالبات نے حمد، نعت، تقاریر، ٹیبلوز اور ملی پروگرام پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے یوم دفاع کی اہمیت، قومی یکجہتی اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی، اور تقریب کے اختتام پر نمایاں طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











