رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

سوراب کی تاریخ میں پہلی گرینڈ خواتین کھلی کچہری، 200 سے زائد خواتین نے مسائل پیش کیے

سوراب کی تاریخ میں پہلی گرینڈ خواتین کھلی کچہری، 200 سے زائد خواتین نے مسائل پیش کیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سوراب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور BSDI کے تحت ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ہال میں سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری منعقد ہوئی۔

کھلی کچہری میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی بلوچ، ڈی ایس پی سوراب بلاول محمد حسنی، ضلعی افسران، اساتذہ، طالبات اور 200 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

خواتین نے بجلی، گیس، BISP، بینظیر انکم نشونما پروگرام، فیملی پارک، پبلک لائبریری، شاپنگ سینٹر، تعلیم، صحت، نادرا اور صاف پانی سمیت مختلف مسائل پیش کیے، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔

کرنل سید فخر رفیق طلحہ نے مختصر خطاب میں کہا کہ خواتین کے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جلد کارروائی کی جائے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا کہ خواتین کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور BSDI کے تحت سوراب کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان