سوراب: ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس، ڈاکٹروں کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ایس/ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف ثانی، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس فضل محمد قمبرانی، محکمہ خزانہ اور پی پی ایچ آئی کے نمائندوں سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، مختلف مراکز صحت کی کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی، تنخواہوں کی ادائیگی، ڈائیلاسز یونٹ (OT) اور طبی مشینری کی دستیابی و فعالیت سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی بات ہوئی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











