رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری، ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری اور ٹرانسپورٹرز کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر قلات سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ٹرانسپورٹرز اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ چیک پوسٹ پر تعینات وہاب اور اسماعیل نامی اہلکاروں نے تیل بردار گاڑیوں سمیت ہر قسم کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، جہاں مبینہ طور پر فی گاڑی تین ہزار روپے زبردستی وصول کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مبینہ بھتہ خوری کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ مہنگائی، ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور سفری مشکلات نے پہلے ہی ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی چیک پوسٹ پر قانون کی آڑ میں ٹرانسپورٹرز کو مبینہ طور پر لوٹنا اور ان سے زبردستی رقم وصول کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کریں اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ بھتہ خوری کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، نامزد اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ٹرانسپورٹرز کو اس مبینہ لوٹ مار سے نجات دلائی جائے، تاکہ وہ بلا خوف و ہراس اپنی تجارتی اور سفری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

موضوعات: