سبی: مون سون شجرکاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں پودے لگائے گئے، جنگلات اور جیل حکام کی شرکت

سبی: ناظمِ اعلیٰ جنگلات سبی زاہد خان رند کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جاری مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل سبی میں بھی شجرکاری کی گئی، جس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور محکمہ جیل خانہ جات کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سبی حماد اعوان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی طارق شاہ، اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف محمد رفیق خجک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر خان ڈومکی اور اسسٹنٹ جیل تیمور شاہ نے دیگر عملے کے ہمراہ جیل کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے کہا کہ مون سون کا موسم شجرکاری کے لیے انتہائی موزوں ہوتا ہے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور سبی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے یہ مہم انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں میں بھی شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











