رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

رکنی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ماڈل بازار کی 3.5 ایکڑ سرکاری کمرشل اراضی واگزار

رکنی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ماڈل بازار کی 3.5 ایکڑ سرکاری کمرشل اراضی واگزار
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی کی زیر نگرانی رکنی شہر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران 3.5 ایکڑ قیمتی سرکاری کمرشل اراضی کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کرا لیا گیا۔

واگزار کرائی گئی اراضی رکنی ماڈل بازار کے لیے مختص ہے، جہاں تعمیراتی و ترقیاتی کام جاری ہیں۔ یہ کارروائی اس لیے کی گئی تاکہ ماڈل بازار کے منصوبے پر ترقیاتی کام مقررہ رفتار کے مطابق جاری رکھا جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی نے کہا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور سرکاری زمین پر کسی بھی قسم کے غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی نگرانی یقینی بنائی جائے اور دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رکنی ماڈل بازار کی تکمیل سے شہریوں اور تاجروں کو بہتر، منظم اور سہل تجارتی سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی، ٹریفک کے نظام اور مجموعی نظم و نسق میں بھی بہتری آئے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان