رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

رائز پروگرام: تربت میں ضلع کیچ کے 250 مستحق افراد میں انکم جنریٹنگ گرانٹس تقسیم

رائز پروگرام: تربت میں ضلع کیچ کے 250 مستحق افراد میں انکم جنریٹنگ گرانٹس تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: بی آر ایس پی کیچ کے زیرِ اہتمام حکومت بلوچستان کے رائز (RISE) پروگرام کے تحت ضلع کیچ کے 250 مستحق نوجوانوں اور افراد میں انکم جنریٹنگ گرانٹس (IGG) کی تقسیم کے حوالے سے تقریب عطاشاد ڈگری کالج تربت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی تھے۔

تقریب میں رائز پروگرام کے لیڈ ڈائریکٹر سید قاہر خان آغا، سوشل نیٹ ورک کے چیئرمین یوسف بلوچ، جویریہ اختر، تربت یونیورسٹی کے ذمہ داران، عطاشاد ڈگری کالج کے طلبہ، گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ رائز پروگرام حکومت بلوچستان کے ان اہم اقدامات میں شامل ہے جن کا مقصد مالی مشکلات سے دوچار افراد اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بلوچستان میں بے روزگاری ایک اہم چیلنج ہے، تاہم ایسے پروگراموں کے ذریعے مستحق افراد کو اپنے علاقوں میں چھوٹے کاروبار شروع کر کے مستقل آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کے مواقع دیے جا رہے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ عوامی آگاہی اور مستحقین تک ثمرات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحقین کے انتخاب میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے رائز ٹیم کو تفصیلی سروے اور انتخاب پر مبارکباد دی اور کہا کہ اگر کسی کو میرٹ کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت یا تحفظات ہوں تو وہ متعلقہ حکام سے رجوع کر سکتا ہے تاکہ معاملے کی شفاف جانچ ہو سکے۔

چھ اضلاع میں معاونت، 6 ہزار افراد کی تربیت

لیڈ ڈائریکٹر سید قاہر خان آغا نے کہا کہ انکم جنریٹنگ گرانٹس کا بنیادی مقصد خاندانوں اور بالخصوص نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم اور خودمختار بنانا ہے۔ رائز پروگرام کے تحت کیچ، گوادر، پنجگور، آواران، خاران اور واشک سمیت بلوچستان کے چھ اضلاع میں نوجوان مرد و خواتین کو مالی اور پیشہ ورانہ معاونت دی جا رہی ہے، اور مستحقین کو ان کے رجحان، مقامی مارکیٹ کی طلب اور دستیاب معاشی مواقع کے مطابق چھوٹے کاروبار کے لیے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف پروگراموں میں نوجوانوں کو آئی ٹی، ای کامرس، مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں میں تربیت دی جا رہی ہے اور تقریباً 6 ہزار مرد و خواتین ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والوں کو مہارت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پروگرام کے تحت پہلے سے چھوٹا کاروبار کرنے والوں کو توسیع کے لیے 5 لاکھ روپے سے 2 کروڑ روپے تک مالی معاونت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سید قاہر خان آغا کے مطابق رائز پروگرام کے سوشل پروجیکٹ کے تحت لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (LSOs) کے ذریعے مختلف یونین کونسلوں کی سطح پر تقریباً 20، 20 لاکھ روپے تک کی گرانٹس بھی دی جا رہی ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

تقریب سے یوسف بلوچ، جویریہ اختر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت یلان زامرانی نے حاصل کی، انتظام کاری کے فرائض ماہ نور شاہ اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ بلوچ نے انجام دیے۔

اختتام پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اور سید قاہر خان آغا نے مستحقین میں انکم جنریٹنگ گرانٹس اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ اس معاونت سے مستحق خاندانوں کے لیے آمدنی کے مستقل ذرائع پیدا ہوں گے، نوجوانوں کے لیے خود روزگاری کے مواقع بڑھیں گے اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان