رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

دُکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں کا اجلاس

دُکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت آئندہ پولیو مہم کی تیاریوں، انتظامات اور مؤثر حکمتِ عملی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایم پی پی ایچ آئی قاہر خان درانی، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان، این اسٹاپ ڈاکٹر عزیز اللہ، ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی پیر محمد، سی سی او سعید احمد ناصر سمیت متعلقہ افسران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں زیرِ غور امور

اجلاس کے دوران مائیکرو پلاننگ، پولیو ٹیموں کی تشکیل و تربیت، بچوں تک رسائی، حساس علاقوں کی نشاندہی، مانیٹرنگ اور مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے مہم کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز اور ان کے بروقت تدارک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے ہدایت کی کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام متعلقہ محکمے و ادارے باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے، اس مقصد کے لیے گھر گھر رسائی، انکاری خاندانوں کی مؤثر کاؤنسلنگ اور رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی تربیت اور فیلڈ میں نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ مشترکہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس میں آئندہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے، بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور ضلع دُکی میں پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان