رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

خضدار: ستمبر کی پولیو مہم میں 49 یونین کونسلز کے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

خضدار: ستمبر کی پولیو مہم میں 49 یونین کونسلز کے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: پولیو مہم برائے ستمبر 2026 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیرِ صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف آفیسر خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ، ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی، اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ، ایگزیکٹو آفیسرز انجینئر سلیم رزاق عمرانی، انجینئر لیاقت علی، ڈاکٹر انور زہری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار، ڈی ای اوز، ڈی ای او سی کے ممبران، پارٹنر آرگنائزیشنز اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ستمبر کی پولیو مہم کی تفصیلی حکمتِ عملی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم ضلع خضدار کی تمام 49 یونین کونسلز میں چلائی جائے گی، جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز (Low Performing UCs) کی بھی نشاندہی کی گئی، اور ان یوسیز میں کوریج بہتر بنانے، رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور ٹیموں کی کارکردگی مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں مہم کی سکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیلڈ ٹیموں، ویکسینیٹرز اور دیگر عملے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے انتظامات مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ «پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محکمے اور پارٹنر ادارے باہمی رابطہ و تعاون کو مزید بہتر بنائیں تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔»

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ Low Performing UCs پر خصوصی توجہ دی جائے اور مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی ذمہ داری اور نئی نسل کو ایک مرض سے بچانے کا معاملہ ہے، لہٰذا سب جذبے کے تحت خدمت سرانجام دیں تاکہ پولیو جیسے مرض کا مستقل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان