خضدار اور گرد و نواح میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین 25 کلومیٹر گہرائی تک لرز اٹھی، جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
موضوعات:خضدار











