رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

حب: کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا انسداد اسمگلنگ اجلاس، ڈیزل اور انڈین چھالیہ کی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس

حب: کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا انسداد اسمگلنگ اجلاس، ڈیزل اور انڈین چھالیہ کی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی زیرِ صدارت ضلع حب اور لسبیلہ میں امن و امان اور انسدادِ اسمگلنگ کے حوالے سے اہم اجلاس لیڈا کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج کریم بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم بلوچ، ایس پی حب مرزا بلال حسن، ایف سی 147 ونگ کے میجر یحییٰ، حساس اداروں، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اے این ایف کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سندھ بلوچستان سرحدی پٹی پر انڈین چھالیہ اور نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کے روٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جامع منصوبوں پر کام کا فیصلہ کیا گیا۔ آر سی ڈی ہائی وے اور کوسٹل ہائی وے پر مسافر بسوں کے ذریعے ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے، چیک پوسٹوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ٹیکنیکل سرویلنس کے ذریعے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

ایس پی حب، ایف سی 147 ونگ کے میجر یحییٰ، پاکستان کوسٹ گارڈ کے افسر، ڈائریکٹر ایکسائز سہیل احمد اور دیگر اداروں کے حکام نے انسدادِ منشیات و انسدادِ اسمگلنگ کے حوالے سے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی، جبکہ کسٹم کے افسران اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے ماتحت تمام اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن میکانزم اور مقامی کمیونٹی کی معاونت سے سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد پر بھی مشاورت کی گئی۔

لوگ چیک پوسٹوں کے عملے کو محافظ سمجھیں: کمشنر

کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور اسنیپ چیکنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت اور وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ ایسا رویہ اپنائے کہ لوگ انہیں دشمن نہیں محافظ سمجھیں، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے رویوں سے ریاست کا مثبت امیج پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا میکانزم بنایا جائے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بار بار چیک نہ کرنا پڑے اور سیکیورٹی اداروں کو ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھنا ہوگا۔

کمشنر نے کہا کہ واٹر ٹینکرز سے رشوت لے کر انہیں کراچی پار کروانے کی شکایات پر متعلقہ ذمہ داران سے باز پرس کی جائے گی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے سیکیورٹی میکانزم کے تحت کام کرنے والے اداروں کے درمیان رابطہ منظم اور وسیع کرنے پر غور کیا گیا، جبکہ کمشنر نے گڈانی کسٹم کلکٹریٹ کے افسران کی غیر حاضری پر مجاز اتھارٹی کو خط لکھنے کے احکامات جاری کیے۔

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کو ایس پی حب مرزا بلال حسن محکمہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں
حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کو ایس پی حب مرزا بلال حسن محکمہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان