حب: پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو حسن آباد اور پنیان کا دورہ

حب: عوام کو معیاری بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے صوبائی حکومت کے اقدامات کے تحت ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) افسر کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت (BHU) حسن آباد اور BHU پنیان کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔
دورے میں مراکز صحت کی مجموعی فعالیت، طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ای پی آئی مراکز کی فعالیت، ادویات کی دستیابی اور ماں و بچے کی صحت (MNCH) مراکز کی کارکردگی سمیت مختلف ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر عملے کو طبی خدمات کے معیار میں بہتری، ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











