رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

حب میں الیکٹرک انسپکٹر سراج احمد سمالانی کی کھلی کچہری، کے الیکٹرک صارفین کی شکایات سنیں

حب میں الیکٹرک انسپکٹر سراج احمد سمالانی کی کھلی کچہری، کے الیکٹرک صارفین کی شکایات سنیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: دفتر الیکٹرک انسپکٹر، محکمہ توانائی بلوچستان، حب کے زیرِ اہتمام کے الیکٹرک کے صارفین کو درپیش بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے 2 اکتوبر 2026 کو کھلی کچہری منعقد کی گئی، جس کی صدارت الیکٹرک انسپکٹر محکمہ توانائی بلوچستان انجینئر سراج احمد سمالانی نے کی۔

کھلی کچہری کا مقصد ضلع حب کے کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کی فراہمی، زائد بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ، بجلی کے بلوں میں بے ضابطگیوں، تکنیکی خرابیوں اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے براہِ راست اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، جہاں صارفین نے اپنی شکایات اور مسائل متعلقہ حکام کے سامنے پیش کیے۔

الیکٹرک انسپکٹر انجینئر سراج احمد سمالانی نے صارفین کی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کے ساتھ موجود دستاویزی ثبوت، بالخصوص بجلی کے بل، سابقہ درخواستوں و شکایات کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو شکایات کے فوری ازالے اور صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضروری احکامات بھی جاری کیے۔

صارفین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ جائز شکایات کے ازالے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: