رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›لسبیلہ

حب سیف سٹی پراجیکٹ: کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا سرویلنس سینٹر کا دورہ، شہر کو کرائم فری بنانے کا عزم

حب سیف سٹی پراجیکٹ: کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا سرویلنس سینٹر کا دورہ، شہر کو کرائم فری بنانے کا عزم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ ضلع حب بلوچستان کی صنعتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کوئٹہ میں رول آؤٹ کے بعد حکومت بلوچستان نے صنعتی ضلع حب میں ڈیجیٹل نگرانی کا بنیادی ڈھانچہ نصب کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات کیے ہیں، اور سیف سٹی پراجیکٹ کی ہائی ریزولوشن AI مانیٹرنگ سے اسٹریٹ کرائم روکنے میں مدد ملی ہے۔

یہ بات انہوں نے پیر کے روز سیف سٹی پراجیکٹ ضلع حب کے سرویلنس سینٹر کے دورے کے موقع پر حکام سے گفتگو میں کہی۔ اے ایس پی عدنان نے کمشنر کو سرویلنس کیمروں کے ذریعے شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کے اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ کمشنر نے سرویلنس سینٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر نصب نظام کی آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

سائرہ عطاء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی ہدایت پر سرمایہ کاروں کو مستحکم ماحول فراہم کرنے کے لیے جدید حفاظتی انفراسٹرکچر کا قیام تیزی سے پھیلتے حب شہر کو کرائم فری زون بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ سندھ بلوچستان سرحدی پٹی پر واقع ضلع حب ایک اہم صنعتی مرکز اور ٹرانزٹ زون ہے۔ کمشنر کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کو حب سمیت صوبے کے اسٹریٹجک اضلاع تک پھیلایا گیا ہے، جس کا مقصد قانون کے نفاذ کو بہتر بنانا، سرحدی پٹی پر اسمگلنگ کی روک تھام اور اسمارٹ ٹریفک مینجمنٹ ہے، جبکہ خصوصی آئی ٹی اور سسٹم مینیجرز ڈیٹا لنکس اور کمپیوٹر کی مدد سے ہنگامی واقعات میں پولیس کے فوری ردعمل کو ممکن بناتے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان