رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›ڈیرہ مراد جمالی

حاجی محمد خان لہڑی کی ڈیرہ مراد جمالی میں وفود سے ملاقاتیں: ’’وطن کے چپے چپے کی حفاظت قومی ذمہ داری ہے‘‘

حاجی محمد خان لہڑی کی ڈیرہ مراد جمالی میں وفود سے ملاقاتیں: ’’وطن کے چپے چپے کی حفاظت قومی ذمہ داری ہے‘‘
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ پاکستان لا الٰہ الا اللہ کے نام پر معرضِ وجود میں آیا اور اس کی آزادی ہمیں ماہِ مقدس رمضان المبارک میں 14 اگست کو نصیب ہوئی۔ پاکستان ایک آزاد، خودمختار اور اسلامی ریاست ہے جس کے چپے چپے کی حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف وفود اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ہمیں غلامی کی زنجیروں سے نجات ملی اور آج ہم اپنی مذہبی، سماجی اور قومی رسومات مکمل آزادی سے ادا کر رہے ہیں، یہ آزادی بزرگوں کی بے مثال جدوجہد، لازوال قربانیوں اور شہداء کے خون کا ثمر ہے۔

حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ 14 اگست قومی عزم کی تجدید کا موقع ہے، اختلافات بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی، بھائی چارے اور حب الوطنی کو فروغ دینا چاہیے۔ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر کے مضبوط پاکستان کی بنیاد مزید مستحکم کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اہلِ وطن کو 79ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس عہد کے ساتھ یومِ آزادی منانا چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان