بارکھان، رکھنی روڈ پیکیج C-1 پر اسفالٹ کنکریٹ بچھانے کا کام تیزی سے جاری

بارکھان: کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی ہدایات کی روشنی میں بارکھان، رکھنی روڈ پیکیج C-1 پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کے تحت سڑک پر اسفالٹ کنکریٹ (AC/BC) بچھانے کا کام بھاری مشینری کے ذریعے زور و شور سے جاری ہے، جبکہ متعلقہ عملہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے متحرک ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے پی ڈی رکھنی تا بارکھان روڈ محمد ظفر کھوسہ، ایڈیشنل کمشنر کوہِ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ سڑک کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ کام تیز رفتاری سے مکمل کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے تاکہ عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات مل سکیں۔
بارکھان، رکھنی روڈ علاقے کی اہم شاہراہ ہے، جس کی تکمیل سے عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، زرعی اجناس کی فارم سے مارکیٹ تک ترسیل آسان ہوگی اور علاقے میں تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











