رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت کے اسکولوں کا دورہ، طالبات کی اسکول بس کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ کا تربت کے اسکولوں کا دورہ، طالبات کی اسکول بس کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند نے تربت کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی سہولیات، بنیادی ضروریات اور طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار، سید ہاشمی اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت کا دورہ کیا، اداروں کے سربراہان اور تدریسی عملے سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

طالبات کا اسکول بس کا مسئلہ

گرلز ہائی اسکول بلوچی بازار میں انہوں نے یونیسف کے تعاون سے قائم ٹیکنیکل امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور امتحان میں شریک طالبات سے امتحانی امور اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ طالبات نے بتایا کہ اسکول بس کے لیے تیل اور ڈرائیور کی عدم دستیابی کے باعث انہیں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مسئلہ غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ اسکول بس کے لیے تیل اور ڈرائیور کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اسکول کی ہیڈمسٹریس نے یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بطور تحفہ کھجور پیش کی۔

بعد ازاں انہوں نے سید ہاشمی اسکول میں پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں بھی انہوں نے یونیسف کے تعاون سے قائم ٹیکنیکل امتحانی مرکز کا معائنہ کیا اور طلبہ و انتظامیہ سے امتحانی سہولیات اور دیگر امور پر معلومات حاصل کیں۔

مقبول انور رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات، سازگار تعلیمی ماحول اور طلبہ کے مسائل کے بروقت حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور معیاری تعلیم کا فروغ اس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ طلبہ کو درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔ دورے میں سپرنٹنڈنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر کیچ حضور بخش بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان