رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

استا محمد میں خواتین کی کھلی کچہری: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے صفائی، پانی، گیس اور تعلیم کے مسائل سنے

استا محمد میں خواتین کی کھلی کچہری: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے صفائی، پانی، گیس اور تعلیم کے مسائل سنے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول استا محمد میں خواتین کی کھلی کچہری منعقد کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کیے۔

کھلی کچہری وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی۔ اس میں اسسٹنٹ کمشنر استا محمد ماریہ شمون، ڈی ایس پی داؤد کھوسہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل) قندیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج محترمہ نگہت جان، پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج عبیداللہ سمیت تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

خواتین نے شہر کی صفائی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، سیکیورٹی، پانی کی فراہمی، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی بحالی، گرلز لائبریری، گرلز کالج کی عمارت، گیس کی عدم دستیابی، اسکول کے سامنے ٹریفک و چھٹی کے مسائل اور تجاوزات سمیت مختلف عوامی مسائل کی نشاندہی کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے مسائل غور سے سنے اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ ان کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور پیش رفت سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔ کھلی کچہری کا مقصد خواتین کو مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں تک براہِ راست رسائی دینا اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کو خاتون کھلی کچہری کے موقع پر اپنے درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیں
استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کو خاتون کھلی کچہری کے موقع پر اپنے درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان