رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو کا گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ، محنت کشوں کی سلامتی پر بریفنگ

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو کا گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ، محنت کشوں کی سلامتی پر بریفنگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گڈانی: عالمی ادارہ محنت (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے بدھ کے روز گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی میر ظہور احمد بلیدی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کو گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ، صنعتی سرگرمیوں، محنت کشوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی، محفوظ ماحولِ کار اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے گڈانی میں صنعتی ترقی، شپ ری سائیکلنگ کے شعبے کی بہتری، محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور محفوظ و ماحول دوست ماحولِ کار کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

محنت کشوں کی صحت و سلامتی حکومت کی ترجیح

زاہد سلیم نے کہا کہ حکومت بلوچستان گڈانی شپ ری سائیکلنگ سیکٹر کو محفوظ، ماحول دوست اور پائیدار صنعتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ کے شعبے سے وابستہ محنت کشوں کی صحت، سلامتی اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ گڈانی میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، محفوظ ورکنگ کنڈیشنز اور ماحول دوست صنعتی طریقہ کار کے فروغ پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق عالمی ادارہ محنت کے ساتھ تعاون، تکنیکی معاونت اور تجربات کا تبادلہ گڈانی شپ ری سائیکلنگ سیکٹر میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی، محنت کشوں کے حقوق اور پائیدار صنعتی طریقہ کار کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی معیارات کے مطابق محنت کشوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحولِ کار کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

یارڈ میں صنعتی سرگرمیوں کا جائزہ

گلبرٹ ہونگبو نے یارڈ میں جاری صنعتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور وہاں کام کرنے والے محنت کشوں کے ماحول، صحت و سلامتی اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہی حاصل کی۔ دورے کے دوران محفوظ اور ماحول دوست شپ ری سائیکلنگ طریقہ کار، محنت کشوں کے حقوق، پیشہ ورانہ صحت و سلامتی اور صنعتی سرگرمیوں کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

میر ظہور احمد بلیدی اور زاہد سلیم نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ یارڈ کا دورہ بھی کیا۔ زاہد سلیم نے اس دورے کو محفوظ، ذمہ دار اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع قرار دیا۔

گڈانی: آئی ایل او کے ڈی جی Gilbert F. Hiungbo اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایس او پیز کا معائنہ کر رہے ہیں
گڈانی: آئی ایل او کے ڈی جی Gilbert F. Hiungbo اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایس او پیز کا معائنہ کر رہے ہیں
گڈانی: آئی ایل او کے ڈی جی Gilbert F. Hiungbo اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی کی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ہیلی پیڈ پر لی گئی تصویر
گڈانی: آئی ایل او کے ڈی جی Gilbert F. Hiungbo اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور بلیدی کی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی ہیلی پیڈ پر لی گئی تصویر

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان