رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی انگلینڈ کے خلاف فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک بادکوئٹہ میں ریسٹورنٹس اور کیفیز کا فیلڈ وزٹ، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے نوٹسز جاریقلعہ سیف اللہ میں دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت، صوبائی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کو سراہارکھنی میں PTTS اجلاس: کھاد ڈیلروں کی ویریفکیشن اور QR کوڈ چیکنگ کا فیصلہقلعہ عبداللہ: گلستان میں انسدادِ بھنگ مہم، مزید 195 ایکڑ اراضی بھنگ سے پاککچھی: ڈھاڈر میں قومی شاہراہ پر اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی، 14 ویگنوں کے چالانقلعہ سیف اللہ: معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہاقلعہ سیف اللہ آپریشن: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہناپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر سوالات، مذاکرات پر زورمجتبیٰ خامنہ ای سے محسن رضائی کی ملاقات، آبنائے ہرمز کے انتظام اور جنگ کے خاتمے کی شرائط پر گفتگواسلام آباد میں پاک چین انفارمیشن کوریڈور کا آغاز، میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعلاناسرائیلی انتخابات میں تعطل، نیتن یاہو اور آئزن کوٹ دونوں کا حکومت بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ سیف اللہ

قلعہ سیف اللہ: معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا

قلعہ سیف اللہ: معاون وزیر اعلیٰ شاہد رند نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا
فائل فوٹو: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند — تصویر: بشکریہ dailygreatbalochistan.com.pk

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔

شاہد رند نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کمانڈر کے خلاف کامیاب کارروائی امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔

معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنا امن و استحکام کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ صوبے کے عوام امن کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔