قلعہ عبداللہ: اسسٹنٹ کمشنر سردار عبداللہ خان کی زیرصدارت محکمہ مال کے امور کا جائزہ

قلعہ عبداللہ: اسسٹنٹ کمشنر سردار عبداللہ خان کی زیرِ صدارت محکمہ مال سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار حاجی محمد انور، قانونگو ولی خان کاکڑ، پٹواری نقیب اللہ آغا سمیت محکمہ مال کے دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران محکمہ مال سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ریونیو معاملات میں بہتری، سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی اور متعلقہ معاملات کو مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سردار عبداللہ خان نے ریونیو امور کی بہتری، انتظامی معاملات میں شفافیت اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اہلکاروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ مال سے متعلق امور کو مؤثر، منظم اور قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور سرکاری امور کی بروقت انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











