رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 22° / 11°فجر 05:22ظہر 12:16عصر 16:11مغرب 17:48عشا 19:09
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکا کی خلیجی ممالک کو مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف مختصر مگر شدید مہم کے امکان سے خبردار رہنے کی ہدایتپاکستان کا سلامتی کونسل میں ویٹو کے خاتمے یا اس پر سخت پابندیوں کا مطالبہایس کے ہائینکس کا سہ ماہی منافع سات گنا بڑھنے کے بعد 75 ارب ڈالر شیئر ہولڈرز کو لوٹانے کا اعلانجسٹس عائشہ ملک نے ججوں کے لیے بینچ بک کی تقریبِ رونمائی میں اس تصور کو مسترد کر دیا کہ خواتین زیادتی کو “دعوت” دیتی ہیںڈی ایٹ کا 2030 تک رکن ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے، وفاقی وزیر تجارت کا دوحہ میں بیاناقوام متحدہ کے اداروں کی یوکرین پر حملوں، ایران میں رسائی کے فقدان اور کینیا میں ایتھوپیائی پناہ گزینوں پر انتباہات“دی پٹ” کے اسٹار نوآ وائلی 2026 کے لیے پیپل کے “سیکسی ترین مرد” قرارفن لینڈ اور ناروے کے رہنماؤں کی یوکرین جنگ پر پوٹن سے 90 منٹ طویل نادر ٹیلیفونک گفتگوآئی ایم ایف شرائط پر قانون سازی: حکومت اور پیپلز پارٹی میں اتفاقپیٹرول 1.54 روپے اور ڈیزل 2.16 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتیں 27 اکتوبر سے نافذنیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ابھیشیک شرما کی سنچری، بھارت کی 3-0 سے برتریایرانی اسپیکر کا دعویٰ: سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل میں زیتون کی کاشت کے لیے زمینداروں کو محکمہ زراعت کی بریفنگ

موسیٰ خیل: حکومتِ بلوچستان کے وژن بالخصوص ضلع موسیٰ خیل کو زرعی شعبے میں خودکفیل، سرسبز اور خوشحال بنانے کے سلسلے میں اہم پیشرفت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت توسیع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے کی۔

اجلاس میں زراعت اسٹاف اور ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

زیتون کی کاشت کے لیے بریفنگ

اجلاس میں ضلع موسیٰ خیل کی آب و ہوا اور زمین کو زیتون (Olive) کی کاشت کے لیے انتہائی موزوں قرار دیتے ہوئے زمینداروں کو زیتون کے باغات لگانے، جدید زرعی طریقہ ہائے کاشت، فنی معاونت اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق نے کہا کہ زیتون کی کاشت ناصرف کم پانی میں بہترین پیداوار دیتی ہے بلکہ یہ خطے کے زمینداروں کی معاشی حالت بدلنے اور بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی خصوصی ہدایت ہے کہ ضلع کے تمام زمینداروں کو ہر ممکن سہولت، معیاری پودے اور تکنیکی رہنمائی ان کی دہلیز پر فراہم کی جائے تاکہ موسیٰ خیل کو زیتون کی پیداوار کا مرکز بنایا جا سکے۔

زمینداروں کا تعاون

اجلاس میں موجود زمینداروں نے حکومتِ بلوچستان اور محکمہ زراعت کے اس اقدامات کو سراہتے ہوئے زیتون کی کاشت میں مکمل دلچسپی کا اظہار کیا اور محکمہ کے ساتھ تعاون کے عزم کو دہرایا۔ محکمہ زراعت کے اسٹاف نے زمینداروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی ضروری رہنمائی فراہم کی۔