رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

پنجاب میں 33 موبائل پولیس سٹیشن فعال، خواتین کے لیے 6 مخصوص وینز

پنجاب میں 33 موبائل پولیس سٹیشن فعال، خواتین کے لیے 6 مخصوص وینز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موبائل پولیس سٹیشن وین کا معائنہ کیا اور اس کی ورکنگ کا مشاہدہ کیا، انہوں نے وین میں موجود عملے سے بات چیت کی اور سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور خاتون پبلک گائیڈ سے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا، اس موقع پر سیکرٹری ہوم احمد جاوید قاضی نے وزیراعلیٰ کو موبائل پولیس اسٹیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر موبائل پولیس سٹیشن وین میں انچارج سب انسپکٹر، فیلڈ سپروائزر، سینئر سٹیشن اسسٹنٹ، مرد اور خاتون کانسٹیبل تعینات ہوں گے، موبائل پولیس سٹیشنز یونیورسٹیوں اور گرلز کالجز میں شیڈول کے مطابق جائیں گے جبکہ 15 پر موصول ہونے والی کالز کے ڈیٹا کی بنیاد پر وینز کو مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

ہر موبائل پولیس سٹیشن وین پر پولیس سے متعلق 14 مختلف اقسام کی خدمات فراہم کی جائیں گی، شہری یہاں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست، آن لائن ای ٹیگنگ، گمشدگی کی رپورٹ، کریمنل ریکارڈ چیکنگ اور کرایہ داروں کے اندراج سمیت مختلف سہولیات حاصل کرسکیں گے۔

موبائل پولیس سٹیشن میں گھریلو اور دکانوں کے ملازمین کے اندراج، پولیس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ویریفکیشن کے علاوہ لرنر لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

حکام کے مطابق موبائل پولیس سٹیشن وین کی آمد کا شیڈول سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جاری کیا جائے گا، جبکہ وین کی آمد سے قبل متعلقہ علاقوں کی مساجد میں اعلانات بھی کیے جائیں گے۔

بریفنگ کے مطابق موبائل پولیس سٹیشن سرکاری ایس او پیز کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کے ذریعے کام کرے گا، ایک سب انسپکٹر موبائل یونٹ کے انچارج ہوں گے، جبکہ متعلقہ ایس ایچ او اور علاقے کا بیٹ افسر آپریشن کی نگرانی کے لیے موجود رہیں گے، سینئر سٹیشن اسسٹنٹ آئی ٹی آپریشنز، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس اور آن لائن اندراجات کی نگرانی کرے گا، جبکہ مرد اور خاتون کانسٹیبل شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کاری کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موبائل پولیس سٹیشن کا مقصد پولیسنگ کی خدمات عوام کی دہلیز تک پہنچانا ہے، اس اقدام سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلہ کم ہوگا جبکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے وقت اور سفری اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس سٹیشن کے ذریعے شہریوں کو عزت و وقار کے ساتھ پولیسنگ کی خدمات براہ راست ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنک موبائل پولیس سٹیشن میں خواتین کے لیے مخصوص عملہ تعینات ہوگا، ہراساں کرنے، تشدد اور خواتین و بچوں کے خلاف بدسلوکی جیسے حساس معاملات سے متعلق شکایات کے لیے لیڈیز سٹاف بھی دستیاب ہوگا۔