رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

اے آئی حب کا افتتاح، پنجاب کا ایک یونٹ کی طرح کام کرنا ہماری بڑی طاقت ہے: مریم نواز

اے آئی حب کا افتتاح، پنجاب کا ایک یونٹ کی طرح کام کرنا ہماری بڑی طاقت ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے آرٹیفشل انٹیلی جنس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قانون کی پاسداری ہر طبقے پر یقینی بنانے کی کوشش کی، تاہم قانون دوسروں پر لاگو ہو تو خوشی ہوتی ہے لیکن خود عملدرآمد کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ہیلمٹ کی پابندی کا عادی بنانا ایک مشکل فیصلہ تھا، موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ حادثات پیش آئیں تو دکھ ہوتا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، لیکن تنقید سے بچنے کے لیے وہ بھی آرام سے بیٹھ سکتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، ایسے واقعات دیکھ کر انسانیت سے اعتماد ختم ہوجاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ محفوظ ماحول فراہم کرنا آسان کام نہیں، خود کو خطرے میں ڈال کر مشکل فیصلے کیے ہیں۔ آج سب کی نظر پنجاب پر ہے، صوبے میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کے پاس نائٹ وژن کیمرے تھے، حکومت نے اپنی پولیس کو بھی نائٹ وژن کیمرے فراہم کیے جبکہ صوبائی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی گئیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں کچے کے علاقے سے رہزنی اور دیگر جرائم کے کیسز رپورٹ ہوتے تھے، تاہم آج کچے کا علاقہ کرائم فری ہے اور وہاں ریاست کی رٹ قائم ہوچکی ہے۔