رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 22° / 11°فجر 05:22ظہر 12:16عصر 16:11مغرب 17:48عشا 19:09
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
اسلام آباد میں پاک چین انفارمیشن کوریڈور کا آغاز، میڈیا اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعلاناسرائیلی انتخابات میں تعطل، نیتن یاہو اور آئزن کوٹ دونوں کا حکومت بنانے کا دعویٰامریکا کی خلیجی ممالک کو مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف مختصر مگر شدید مہم کے امکان سے خبردار رہنے کی ہدایتپاکستان کا سلامتی کونسل میں ویٹو کے خاتمے یا اس پر سخت پابندیوں کا مطالبہایس کے ہائینکس کا سہ ماہی منافع سات گنا بڑھنے کے بعد 75 ارب ڈالر شیئر ہولڈرز کو لوٹانے کا اعلانجسٹس عائشہ ملک نے ججوں کے لیے بینچ بک کی تقریبِ رونمائی میں اس تصور کو مسترد کر دیا کہ خواتین زیادتی کو “دعوت” دیتی ہیںڈی ایٹ کا 2030 تک رکن ممالک کی باہمی تجارت 500 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے، وفاقی وزیر تجارت کا دوحہ میں بیاناقوام متحدہ کے اداروں کی یوکرین پر حملوں، ایران میں رسائی کے فقدان اور کینیا میں ایتھوپیائی پناہ گزینوں پر انتباہات“دی پٹ” کے اسٹار نوآ وائلی 2026 کے لیے پیپل کے “سیکسی ترین مرد” قرارفن لینڈ اور ناروے کے رہنماؤں کی یوکرین جنگ پر پوٹن سے 90 منٹ طویل نادر ٹیلیفونک گفتگوآئی ایم ایف شرائط پر قانون سازی: حکومت اور پیپلز پارٹی میں اتفاقپیٹرول 1.54 روپے اور ڈیزل 2.16 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتیں 27 اکتوبر سے نافذ
مارکیٹ
KSE-100164,539▲0.04%KMI-30236,064▲0.18%ڈالر277.05روپےیورو308.71روپےپاؤنڈ368.89روپےریال73.88روپےدرہم75.44روپےسونا فی تولہ419,021روپےسونا4,033$/اونسچاندی53.96$/اونسبٹ کوائن80,914$▲0.01%

حکومت کی پانچ سال میں 11 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

حکومت کی پانچ سال میں 11 ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس چھوٹ کا انکشاف
فائل فوٹو: ایف بی آر کی عمارت — تصویر: بشکریہ investify.pk

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ نے گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات پیش کیں۔

ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2020-21 سے 2024-25 تک مجموعی طور پر 11 ہزار 47 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

اس میں انکم ٹیکس کی مد میں 580 ارب، سیلز ٹیکس میں ایک ہزار 274 ارب اور کسٹم ڈیوٹی میں 499 ارب روپے شامل ہیں۔

نوجوانوں اور دیگر امور

اجلاس میں حکومت نے نوجوانوں کے لیے 300 ارب روپے کے قرضوں، ترقیاتی منصوبوں اور جامعات میں لازمی انٹرن شپ سے متعلق تفصیلات بھی پیش کیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون پروگرام کے تحت 5 لاکھ 18 ہزار نوجوانوں کو قرضے دیے گئے، جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں کم از کم تین کریڈٹ آورز کی انٹرن شپ یا فیلڈ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے، اور 47 شعبہ جات کے قومی نصاب پر نظرثانی کی گئی ہے۔

کھاد کی قیمتوں پر حکومت نے یوریا کی قلت کی تردید کی، تاہم ڈی اے پی کی قیمت 14 ہزار 500 سے بڑھ کر 17 ہزار 500 روپے ہونے کا اعتراف کیا۔

ایل پی جی کی قیمتوں پر حکومت نے غریب گھرانوں کو ریلیف دینے کے لیے نئی پالیسی ایک سے دو روز میں مکمل کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹریز کے دوسری وزارتوں کے سوالات کے جوابات دینے پر اسپیکر اور وزیر پارلیمانی امور کے درمیان اختلاف بھی سامنے آیا۔ بعدازاں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس منگل کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

موضوعات: