رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جہاں کینسر کے ہر اسٹیج کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے طویل تاریخیں نہیں دی جائیں گی، جبکہ مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں مکمل ہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کینسر کے علاج کی یہ سہولت پنجاب میں صحت کے شعبے میں مریم نواز کا بڑا اقدام ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بستروں پر مشتمل نواز شریف کینسر ہسپتال بھی مکمل ہو چکا ہے۔،ان کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے اور پی کے ایل آئی کی طرح یہ ہسپتال بھی دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہون منت ہے، جبکہ مریم نواز پنجاب کو جدید ترین اور ترقی یافتہ صوبہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دربدر ٹھوکریں کھانے کے بعد وفاق پر چڑھائی کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے الزام عائد کیا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں بانی پی ٹی آئی کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں اور 27 ستمبر کو تیسری بغاوت کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بغاوتوں سے دور رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچے لندن میں لگژری زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وہ خیبرپختونخوا کے بچوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے