رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

طالبان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر لشکر کشی نہیں کرنے دیں گے، گورنر راج آخری آپشن: خواجہ آصف

طالبان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر لشکر کشی نہیں کرنے دیں گے، گورنر راج آخری آپشن: خواجہ آصف

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس طرف نہ جانا پڑے، تاہم دارالحکومت کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

دُنیا نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر لشکر کشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلام آباد کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ گورنر راج کی صورت میں پی ٹی آئی سیاسی شہید بنتی ہے یا نہیں، مگر ایک شخص کی خوشی کے لیے ملک کا شیرازہ بکھیرنا قبول نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی حکومت کی قیادت سے خدانخواستہ علیحدگی کی توقع بھی کی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے اندر اختلافات بڑھ چکے ہیں اور پارٹی کے اپنے لوگ بھی اس بحران کا کوئی راستہ نکلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔