کراچی: کورنگی میں ایم پاکس پھیلانے میں ملوث غیرقانونی ہسپتال سیل، ختنے کے آلات میں وائرس کی تصدیق

کراچی: ایم پاکس وائرس پھیلانے میں ملوث ایک غیرقانونی ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ترجمان کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا کہ کورنگی کے جس غیرقانونی ہسپتال میں بچے کا ختنہ ہوا، وہاں کے آلات میں وائرس پایا گیا۔
ترجمان کے مطابق بچے کے نمونے کی لیبارٹری میں جانچ کی گئی جہاں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اتائی عملہ بچوں کے ختنے کر رہا تھا اور کارروائی کے دوران ہسپتال کے عملے نے مزاحمت کی۔











