رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغام
مارکیٹ
KSE-100162,455▼0.90%KMI-30233,479▼0.92%ڈالر276.99روپےیورو310.69روپےپاؤنڈ370.97روپےریال73.86روپےدرہم75.42روپےسونا فی تولہ415,282روپےسونا3,998$/اونسچاندی54.23$/اونسبٹ کوائن81,544$▲0.16%

مراد علی شاہ کی شنگھائی الیکٹرک کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، شمسی و ہوائی توانائی کے مواقع

مراد علی شاہ کی شنگھائی الیکٹرک کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت، شمسی و ہوائی توانائی کے مواقع

شنگھائی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں قابلِ تجدید توانائی، بجلی کے بنیادی ڈھانچے، پانی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شنگھائی الیکٹرک کو صوبے میں تعاون کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں منصوبوں کی نشاندہی کی دعوت دی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں شمسی اور ہوائی توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سندھ حکومت صاف توانائی کے منصوبوں میں چینی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قابلِ تجدید توانائی میں چینی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے اور چینی ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور انجینئرنگ مہارت کو صوبے کے قدرتی وسائل سے مربوط کرنا چاہتی ہے۔

کمپنی کی بریفنگ

شنگھائی الیکٹرک کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو گروپ کے کاروباری شعبوں اور بین الاقوامی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد کے مطابق کمپنی بجلی، قابلِ تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ، صنعتی آلات، بجلی کی ترسیل و تقسیم اور انجینئرنگ خدمات کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔

کمپنی کو شمسی، ہوائی، ہائیڈروجن اور توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجیز میں بھی مہارت حاصل ہے، جبکہ وہ بڑے پیمانے پر توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے مکمل کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔

ڈی سیلینیشن میں دلچسپی

وزیراعلیٰ سندھ نے شنگھائی الیکٹرک کی ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ ہیبئی میں کمپنی کا ایک بڑا ہائبرڈ ڈی سیلینیشن منصوبہ قائم ہے، جس میں روزانہ 75 ہزار ٹن پانی صاف کرنے والا ریورس اوسموسس نظام اور روزانہ 25 ہزار ٹن پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ایم ای ڈی پلانٹ شامل ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی اور پانی کی قلت والے دیگر علاقے ڈی سیلینیشن ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ سندھ کی طویل ساحلی پٹی پانی کے متبادل ذرائع کی فراہمی کے لیے اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے شنگھائی الیکٹرک کو صوبے میں جدید ڈی سیلینیشن حل متعارف کرانے کی دعوت بھی دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں شمسی اور ہوائی توانائی کی نمایاں صلاحیت موجود ہے اور چینی کمپنیاں قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سندھ جدید توانائی ذخیرہ کرنے کے حل اور ٹیکنالوجیز میں بھی دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ جدید ترسیلی و تقسیمی نظام سے صوبے کے توانائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت توانائی کے منصوبوں کے مواقع موجود ہیں۔ صنعتی ترقی کے لیے قابلِ اعتماد توانائی اور پانی کا بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے، اسی لیے سندھ حکومت نئی صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے توانائی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صاف توانائی، ڈی سیلینیشن اور جدید ٹیکنالوجی پائیدار ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے شنگھائی الیکٹرک اور سندھ حکومت کے درمیان مسلسل رابطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت چینی کمپنیوں کو سندھ میں منصوبے قائم کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قابلِ تجدید توانائی، ڈی سیلینیشن، بجلی اور ماحولیات کے شعبوں میں شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ عملی تعاون کی امید بھی ظاہر کی۔

موضوعات: