کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 140 روپے مہنگا، قیمت 3540 روپے ہو گئی

کراچی: شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہو کر 3540 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو کر 3200 روپے ہو گیا ہے۔
حیدرآباد میں یہ تھیلا 280 روپے مہنگا ہو کر 3480 روپے تک پہنچ گیا ہے۔











