رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر اراکین کے تحفظات، رانا ثناء اللہ کا جواب

سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر اراکین کے تحفظات، رانا ثناء اللہ کا جواب
فائل فوٹو: رانا ثناء اللہ — تصویر: بشکریہ app.com.pk

اسلام آباد: ایوانِ بالا کے اراکین نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ان کے مطابق تمام قیادت کو جیل میں ڈال دیا گیا اور انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا، اس کے باوجود عوام نے ملک بھر میں مینڈیٹ دیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں معاشی مارشل لا لگایا گیا ہے اور وہاں 12 ارب روپے کا جہاز خریدا گیا۔

فلک ناز چترالی نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے سرٹیفکیٹ صرف ن لیگ کے پاس ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد کی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے ہی انصاف ملے گا۔

گردیپ سنگھ: بیٹھ کر بات کریں

پی ٹی آئی کے سینیٹر سردار گردیپ سنگھ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی 2005 سے اب تک جاری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ذمہ داری کس کی ہے، ان کے بھائی سردار سورن سنگھ کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارا دشمن ہے اور دہشت گردی بلوچستان تک پھیل گئی ہے۔ ملک بھی ہمارا ہے اور صوبہ بھی ہمارا ہے۔

سردار گردیپ سنگھ کے مطابق وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اغوا کیا گیا ہے۔ عدالتیں موجود ہیں اور سب کو انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے تو بیٹھ کر بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، ملک کو تباہی سے بچائیں۔

رانا ثناء اللہ کا جواب

اپوزیشن اراکین کو جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی چار کروڑ ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ 99 فیصد ووٹ ان کے ہیں، جبکہ اس الیکشن میں 89 ہزار میں سے صرف 35 ہزار ووٹ ان کے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں ہمارا مینڈیٹ چوری ہو گیا، میاں نواز شریف کی حکومت میں خیبرپختونخوا کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ انہیں جمہوری رویہ اختیار کرنا چاہیے۔