رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

72 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

72 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید، قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش
فائل فوٹو: قومی اسمبلی پاکستان کی عمارت — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

اسلام آباد: دنیا کے 72 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 5 ہزار 297 پاکستانی متحدہ عرب امارات جبکہ 4 ہزار 775 سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔ بھارت میں بھی 738 پاکستانی مختلف مقدمات میں قید ہیں۔

یہ تفصیلات وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں پیش کی گئیں۔

وزارت خارجہ کے جواب کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانی شہری مختلف نوعیت کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں دھوکہ دہی، منشیات کی اسمگلنگ، جنسی حملے، جعلی ویزوں اور دستاویزات کا استعمال، قتل اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ بیرون ملک قید پاکستانی شہریوں کے معاملات مختلف ممالک کے قوانین اور عدالتی کارروائیوں سے متعلق ہیں۔