رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

خضدار میں یوم دفاع پاکستان پر ضلعی انتظامیہ کی ریلی، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی قیادت

خضدار میں یوم دفاع پاکستان پر ضلعی انتظامیہ کی ریلی، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی قیادت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی، کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل عرفان بنگش، ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی، اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل، شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے صدر بشیر احمد جتک اور اسسٹنٹ کمشنر کرخ سعید احمد زہری نے کی۔

ریلی میں ضلعی افسران، پولیس، سرکاری محکموں کے اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء، اساتذہ اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج و سیکیورٹی اداروں کے شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے «پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد» اور «شہداء کو سلام» کے نعرے لگائے۔

مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر وہ قابلِ فخر دن ہے جب قوم اور مسلح افواج نے اتحاد اور بے مثال بہادری سے وطن کا دفاع کیا، اور یہ دن شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور قومی یکجہتی کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان