رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے

یومِ شہداء پولیس: وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کا بلوچستان پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا اعلان

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔

یومِ شہداء پولیس کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک حساس صوبہ ہے جہاں دہشت گردی سمیت مختلف سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم بلوچستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کے ذریعے قیامِ امن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جائے گا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور ہر مشکل گھڑی میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ حکومت بلوچستان شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کا احترام ہم سب پر فرض ہے کیونکہ انہی کی قربانیوں کی بدولت آج امن قائم ہے۔ انہوں نے بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے بلوچستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر ظہور احمد بلیدی، محترمہ راحیلہ حمید درانی، بخت محمد کاکڑ، علی مدد جتک سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دے رہے ہیں
صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر ظہور احمد بلیدی، محترمہ راحیلہ حمید درانی، بخت محمد کاکڑ، علی مدد جتک سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان