رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا سنجاوی میں پولیس دربار، مانگی ڈیم کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت

ڈی آئی جی لورالائی جنید احمد شیخ کا سنجاوی میں پولیس دربار، مانگی ڈیم کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سنجاوی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے سنجاوی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لیے پولیس دربار منعقد کیا۔

ڈی آئی جی نے مانگی ڈیم میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کیا جانے والا عظیم رتبہ ہے، جس پر پوری قوم اور محکمہ پولیس کو فخر ہے۔ پولیس فورس کا حوصلہ آج بھی بلند ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس ہر وقت صفِ اول میں کھڑی رہے گی۔

ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ وہ خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں، محکمہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے وطن کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور عظیم اعزاز ہے، اور محکمہ پولیس ہر سطح پر شہداء کے خاندانوں کی بھرپور معاونت اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔

بعد ازاں سنجاوی میں منعقدہ پولیس دربار میں پولیس ملازمین نے اپنے پیشہ ورانہ اور انتظامی مسائل پیش کیے، جن پر ڈی آئی جی نے تفصیلی غور کیا اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کا بروقت ازالہ محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ سنجاوی دورے کے موقع پر مانگی ڈیم میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ سنجاوی دورے کے موقع پر مانگی ڈیم میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان