رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

چیف منسٹر بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام: کراچی میں پہلے بیچ کے منتخب نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب

چیف منسٹر بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام: کراچی میں پہلے بیچ کے منتخب نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کراچی: چیف منسٹر بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں کیو ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے اس پروگرام کے پہلے بیچ کے لیے منتخب بلوچستان کے نوجوانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور بلوچستان صالح محمد ناصر، ایم ڈی بی ٹیوٹا بلوچستان عبدالکبیر خان زرکون، ڈی جی نیوٹیک سندھ فدا محمد خان بازئی، کیو ٹیکنالوجیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سید واجہ الدین اور دیگر مقررین نے شرکت کی۔

سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کے وژن کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے چیف منسٹر ایمپلائمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا، جس سے بلوچستان کے نوجوانوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

دیگر مقررین نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے جو ان شاء اللہ مستقبل میں بھی جاری و ساری رہے گا۔

کراچی: سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر کیو ٹیکنالوجیز کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں، اس موقع پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون، ڈی جی نیوٹیک سندھ فدا محمد بازئی و دیگر بھی موجود ہیں
کراچی: سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور صالح محمد ناصر کیو ٹیکنالوجیز کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں، اس موقع پر ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون، ڈی جی نیوٹیک سندھ فدا محمد بازئی و دیگر بھی موجود ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان