رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل آسامیوں کی منظوری، سرفراز بگٹی کا اعلانلاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیاپی ایس ایکس میں مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 1,550 پوائنٹس گر کر 162,375 پر بندمعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوصدر زرداری کی جرمن صدر شٹائن مائر سے برلن میں ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقصدر زرداری کے اعزاز میں برلن میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیشفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمی

ٹرانسپورٹرز سے بھتہ خوری اور گاڑیاں جلانے کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مینا مجید بلوچ

کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر حیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مکران ڈویژن، بالخصوص ضلع کیچ اور نئے ضلع تمپ میں ٹرانسپورٹرز کے تحفظ اور پولیس میں مقامی نوجوانوں کی بھرتیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مینا مجید بلوچ نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے مبینہ بھتہ خوری اور بھتہ نہ دینے پر ان کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے محنت کشوں کے معاشی حالات متاثر ہوتے ہیں، کیونکہ کئی خاندانوں کی روزی روٹی کا انحصار ایک ہی گاڑی پر ہوتا ہے۔

صوبائی مشیر نے آئی جی پولیس پر زور دیا کہ بھتہ خوری اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور محنت کشوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر حیات نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ، بھتہ خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ملاقات میں ضلع تمپ کے نوجوانوں کے لیے پولیس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی جی پولیس نے بتایا کہ ضلع کیچ اور گوادر کے بعد اگلے مرحلے میں ضلع تمپ کے لیے پولیس بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور علاقے میں پولیسنگ کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعلقہ سیکیورٹی اور انتظامی اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گی۔