رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کے ایئرپورٹس سے ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ، 50 سے زائد متاثر

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کے ایئرپورٹس سے ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ، 50 سے زائد متاثر
فائل فوٹو: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور — تصویر: بشکریہ airport-technology.com

اسلام آباد: سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان کا فضائی نظام متاثر ہوا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے جانے اور آنے والی پچاس سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔

سعودی عرب کا ریاض ایئرپورٹ ہر قسم کی پروازوں کے لیے تاحال بند ہے، جس کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے ریاض جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہیں۔

جدہ، دمام، دبئی، شارجہ، قطر اور ترکی جانے اور آنے والی ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تمام ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات حاصل کر لیں۔