رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ کا بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم

صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ کا بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی زیرِ صدارت صوبے میں جاری وفاقی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، مختلف منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ نے صوبے میں جاری تمام وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، تکمیل کے لیے مقررہ ٹائم فریم، درپیش مالی و تکنیکی مشکلات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ صوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی تکمیل سے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی اور ترقی کے عمل میں نئی رفتار پیدا ہوگی۔ محکمہ ان منصوبوں کی پیش رفت کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، اور منصوبوں کی راہ میں حائل مالی یا تکنیکی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور عوام کو ان کے ثمرات جلد حاصل ہوں۔

صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا اور تکمیل کی جانب لے جانا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی منصوبوں پر کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے اور بروقت تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے صوبے کے عوام کے لیے انتہائی اہم ہیں؛ ان کی تکمیل سے نہ صرف بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا بلکہ سفری مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے اہم نوعیت کے متعدد منصوبے فراہم کیے گئے ہیں جن سے صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔

صوبائی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائیں اور مؤثر حکمتِ عملی اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بہتر سفری و بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور وفاقی منصوبوں کی بروقت تکمیل اس سلسلے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان