ایم ڈی بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کوئٹہ کا دورہ، اپ گریڈیشن کی ہدایت

کوئٹہ: منیجنگ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون نے اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور جاری تربیتی سرگرمیوں اور اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ادارے کی نمایاں کارکردگی اور بہتری کے پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی بی ٹیوٹا نے تربیتی معیار مزید بہتر بنانے اور ادارے کی اپ گریڈیشن کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر بی ٹیوٹا غلام مصطفیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام حسین رضا بھی موجود تھے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











