اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس، وزارتوں کو فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزارتوں کو متعلقہ فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
نائب وزیراعظم نے حکومتی اخراجات میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کا محتاط اور دانشمندانہ استعمال یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیر آئی ٹی، کابینہ سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جنہیں کمیٹی کے فیصلوں پر اپنی اپنی وزارتوں اور اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
موضوعات:اسحاق ڈار











