رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور میں یومِ آزادی: وزیر مواصلات سلیم احمد خان کھوسہ اور ڈی سی فریدہ ترین نے پرچم لہرایا، ریلی کی قیادت کی

صحبت پور میں یومِ آزادی: وزیر مواصلات سلیم احمد خان کھوسہ اور ڈی سی فریدہ ترین نے پرچم لہرایا، ریلی کی قیادت کی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ضلع صحبت پور میں قومی جوش و جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے تھے اور سرکاری عمارات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آفس صحبت پور میں پرچم کشائی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محترمہ فریدہ ترین، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صحبت پور، محکموں کے سربراہان و افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر نے قومی پرچم لہرایا، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے۔

مقررین نے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی عظیم نعمت اور قیامِ پاکستان کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے؛ پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، اس لیے وطن کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ قومی اتحاد، نظم و ضبط، باہمی بھائی چارہ اور قانون کی پاسداری ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔

پرچم کشائی کے بعد ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین اور صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، سرکاری محکموں، سول سوسائٹی، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر اور صوبائی وزیر نے افسران، اہلکاروں اور شرکاء کے ہمراہ یومِ آزادی کا کیک کاٹا، اور پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، امن و امان اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے قومی اتحاد، امن و استحکام اور جمہوری و معاشرتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صحبت پور: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
صحبت پور: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ 79ویں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان