رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

سیوی میں 12 ربیع الاول کے جلوس پُرامن، کمشنر اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی سیکیورٹی نگرانی

سیوی میں 12 ربیع الاول کے جلوس پُرامن، کمشنر اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی سیکیورٹی نگرانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: 12 ربیع الاول کے موقع پر سیوی میں عاشقانِ رسول ﷺ نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے مذہبی جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ سیوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے۔

کمشنر سیوی ڈویژن اسداللہ فیض، ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی اور ایس ایس پی سیوی عبدالحمید نے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات پر موجود رہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں امن و امان برقرار رکھنے، مذہبی جلوسوں کی منظم انداز میں برآمدگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے گئے۔ جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور دیگر ضروری امور کی مسلسل نگرانی کے باعث 12 ربیع الاول کے مذہبی جلوس پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان