رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
پیپلز پارٹی اقتدار کے لیے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی: شرجیل میمندہشت گردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج لگایا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف ریاست کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہراپوزیشن نے سہیل آفریدی اور ارکان کی مبینہ حراست کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیالاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر دکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، زیرِ تعمیر آپریشن تھیٹر جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر دکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، زیرِ تعمیر آپریشن تھیٹر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دکی کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور طبی سامان کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین ڈیوٹی پر بروقت موجود رہیں اور علاج معالجے میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈز، گیلریوں، واش رومز اور اطراف میں صفائی کے مؤثر اور مستقل انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صاف ستھرا ماحول مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیرِ تعمیر آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا، منصوبے پر بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ کام مقررہ معیار اور فنی تقاضوں کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو سرجری کی بہتر اور بروقت سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ادویات، تشخیص اور علاج کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دینے اور امور کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت کی۔

فضل الرحمن کبدانی نے کہا کہ عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی معاملات، صفائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی خدمات اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری اداروں میں عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان