حب: جشنِ آزادی کی مناسبت سے لیڈا بلڈنگ قومی پرچموں سے سج گئی

حب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور صوبائی وزیر صنعت و حرفت چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور لیڈا مینجمنٹ کی جانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے لیڈا بلڈنگ کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
14 اگست جشنِ آزادی پر سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجانے کا مقصد وطن سے محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں یومِ آزادی کی تقریبات کو منظم اور پرامن ماحول میں بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











