رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر میں یومِ آزادی کی تیاریاں: 200 اسٹریمرز، فلیگ مارچ ریلی اور ڈی سی آفس میں مرکزی پرچم کشائی

گوادر میں یومِ آزادی کی تیاریاں: 200 اسٹریمرز، فلیگ مارچ ریلی اور ڈی سی آفس میں مرکزی پرچم کشائی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت یومِ آزادی 14 اگست 2026ء کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی دن کی تقریبات شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان سمیت ضلعی افسران اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے انعقاد، قومی پرچم کشائی، سرکاری عمارات اور اہم شاہراہوں کی سجاوٹ و چراغاں، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سٹی برانڈنگ اور سجاوٹ

فیصلہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ صحت عامہ، محکمہ آبپاشی، لوکل گورنمنٹ اور چیف میونسپل آفیسر گوادر شہر میں سٹی برانڈنگ کے تحت 200 اسٹریمرز اور 4 بڑے پینا فلیکس بل بورڈز نصب کریں گے، جبکہ تمام سرکاری دفاتر کو 10 اگست 2026ء تک قومی پرچم، برقی قمقموں اور مناسب سجاوٹ سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ تعلیم، یونیورسٹی آف گوادر، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کو مرکزی تقریب کے لیے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو، قومی یکجہتی پر مبنی خاکوں اور دیگر ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی۔

14 اگست کا پروگرام

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 14 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی قیادت میں یومِ آزادی فلیگ مارچ ریلی نکالی جائے گی، جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران، اہلکار اور مختلف ادارے شرکت کریں گے۔ اسی روز صبح 9 بجے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی، جہاں قومی پرچم لہرایا جائے گا، قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان